غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دو ماہ مکمل ہونے پر عرب ٹیلی ویژن الجزیرہ نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا۔ 1948 کے بعد پہلی بار فلسطینیوں نے اسرائیل پر فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے ایک ساتھ حملہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کے جنگجو اسرائیل کی لگائی گئی حفاظتی باڑ کو کئی جگہوں سے توڑ کر اسرائیل میں داخل ہوئے۔
اسرائیل کا اربوں ڈالر کا اسلحہ، ریموٹ کنٹرول مشین گنیں اور ٹینکوں کا یونٹ بھی جنگجوؤں کو روکنے میں ناکام رہے۔
اس میں کہا گیا کہ غزہ کے 16 سالہ محاصرے کے باوجود اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی حماس حملے کی پیشگی اطلاعات حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اسرائیل میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے بھی ہلاک ہوئے۔