کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عرشی شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، دائر درخواست میں ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 6 دسمبر کو خوفناک آتشزدگی سے اب تک 5 افراد جل کر جاں بحق ہوچکے ہیں، سانحہ سے متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، متاثرین کو رہائش کھانا اور لباس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے فوری امداد دی جائے۔