• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلال احمر انسانیت کی خدمت جاری رکھے گا‘ ٹکری شفقت لانگو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری اور چیئرمین بلوچستان برانچ ٹکری شفقت اللّٰہ لانگو کی ہدایت پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم سلسلہ جاری ہےاس سلسلے میں وڈھ میںرسپانس ہیڈ ذوالفقار احمد اور ڈی ڈی مہروز الدین مری نے سیلاب سے متاثرہ 200 گھرانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا ٹکری شفقت لانگو نے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی بلوچستان کے متاثرین کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہلال احمر اپنے بنیادی اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے انسانیت کی خدمات جاری رکھے گا۔
کوئٹہ سے مزید