نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسینٹ پر پابندی میں نرمی کردی گئی، لو ونسینٹ پر ای سی بی نے 2014 میں تاحیات پابندی لگائی تھی۔
ای سی بی کے ڈسپلنری کمیشن نے پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا اور لو ونسینٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی۔
ونسینٹ پر پابندی میں نرمی کیلئے سابق کیوی کرکٹرز نے بھی آواز اٹھائی تھی۔
لو ونسینٹ نے انگلینڈ میں ون ڈے میچ فکس کرنے کا اعتراف کیا تھا۔