کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے ٹی ٹی پی مٹہ سوات کے امیر کو گرفتار کر کے ہتھیار و گولہ بارود برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب ملزم اور مٹہ سوات کے امیر عزت من ولد اسفند یار خان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزم سابق وفاقی وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے جسکا مقدمہ تھانہ مٹہ میں درج ہے اور ملزم اس مقدمہ میں اشتہاری ہے۔