• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آتشزدگی، تجارتی عمارت میں ہنگامی اخراج کا راستہ نہ تھا، ابتدائی رپورٹ

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔محکمہ فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عرشی شاپنگ مال کی عمارت میں ایمرجنسی انخلا کا راستہ موجود نہیں تھا ، ایمرجنسی لائٹنگ اور پاور بیک اپ نہیں تھا، فائر سیفٹی آلات بھی دستیاب نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے 4 افرادجاں بحق ہوئے جبکہ گرانڈ فلور پر 169 دکانیں تھیں جو سب جل گئیں، میزنائن فلور پر 120 دکانوں میں سے صرف 30 کی حالت صحیح ہے۔اس میں بتایا گیا کہ عمارت کی پہلی سے چوتھی منزل تک رہائشی اپارٹمنٹس ہیں، فلیٹس کی کل تعداد 76 ہے جس میں سے 73 مکمل محفوظ ہیں، دوسری منزل پر 2 فلیٹس کو معمولی نقصان ہوا جبکہ تیسری منزل پر ایک فلیٹ مکمل جل گیا۔رپورٹ کے مطابق عمارت سے 500 لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ آپریشن کے دوران کوئی موت نہیں ہوئی، 4 لاشیں بلڈنگ میں موجود شاپنگ مال سے نکالی گئیں، عامرت میں کھڑی 18 بائیکس اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اہم خبریں سے مزید