• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکا کا ویٹو، ایران اور ترکیہ کا بھی شدید ردعمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کی جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کے معاملے پر ایران اور ترکیہ کا بھی ردِعمل آگیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کی امریکی حمایت جاری رہی تو خطے میں بے قابو صورتحال کا امکان ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی قرارداد صرف امریکا نے ویٹو کی، کیا یہ انصاف ہے؟ 

ترک صدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید