• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سیاستدان کا گرفتار سیکڑوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا مطالبہ

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک اسرائیلی سیاست دان نے غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے سینکڑوں فلسطینی شہریوں کو زندہ دفن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مقبوضہ بیت المقدس کے ڈپٹی میئر آریہ یتزاک کنگ نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ زدہ فلسطینی انکلیو میں گرفتار سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہریوں کو زندہ دفن کرے۔

اپنی پوسٹ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والی فوٹیج کا خاص حوالہ دیتے ہوئے آریہ تیزاک کنگ نے زور دے کر کہا کہ فوج غزہ میں مسلم نازیوں کو ختم کر رہی ہے، اور مشورہ دیا کہ اسے رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ فوٹیج میں گرفتار فلسطینیوں کونیم برہنہ صرف ان کے زیر جامہ پہنےدکھایا گیا تھا۔

جمعرات کو منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تصدیق شدہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ برہنہ فلسطینی مرد شمالی غزہ کی کسی سڑک پر بیٹھے ہیں جب کہ کئی فوجی ان کی نگرانی کررہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید