• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، دنیا بھر میں احتجاج، فلسطین میں مکمل ہڑتال

رام اللہ (اے ایف پی) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے، فلسطین میں مکمل ہڑتال رہی ، مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں بھی مکمل ہڑتال رہی ، دکانیں، اسکول اور سرکاری دفاتر بند رہے،اردن، لبنان ، ترکیہ شام اور یمن سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرےاور ریلیوں کا انعقاد ۔ فلسطینی کارکنوں نےغزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کاروباری اداروں، عوامی کارکنوں اور تعلیمی اداروں میں ہڑتال کی کال دی تھی۔رام اللہ میں فلسطینی دھڑوں کے اتحاد کو منظم کرنے والے عصام ابو بکر کے مطابق، فلسطینیوں کی اکثریت نےہڑتال میں حصہ لیا اورمقبوضہ مغربی کنارے میں ریلیاں نکالی گئیں۔انہوں نے اس احتجاج کو اسرائیل پر جنگ، اردن اور لبنان پر حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی عالمی کوشش کا حصہ قرار دیا۔لبنان میں حکومت کی جانب سے غزہ اور جنوب میں سرحدی علاقوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ہڑتال کے فیصلے کے بعد سرکاری ادارے، بینک، اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں۔استنبول کے مغربی ضلع اسنیورت میں بھی کاروبار زندگی معطل رہا، جہاں بہت سے کاروبار فلسطین، شام، یمن اور ایران کے شہریوں کی ملکیت ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری فوٹیج میں ویران سڑکیں اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ عصام ابو بکر نے رام اللہ میں جمعہ کو امریکاکی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کی ہڑتال نہ صرف غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےہے، بلکہ امریکا کے خلاف بھی ہے جس نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے خلاف اپنا ویٹو استعمال کیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے علاقےرام اللہ میں ایک ریلی میں مظاہرین نے غزہ کے متاثرین کے ناموں کی ایک طویل فہرست آویزاں کی۔ احتجاج کے لیے پورے کے پورے خاندان سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرے میں شریک ایک بزرگ نے بتایاکہ ہم صرف اس میں حصہ لینے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔

دنیا بھر سے سے مزید