• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 18 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 50 ہزار زخمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ سے درجنوں افراد کو اغواء بھی کرلیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی طرح خان یونس کے شمالی محاذ پر دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید