مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں۔ محاصرے کے دوران جنین کیمپ میں مسجد کی بے حُرمتی کی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد میں گُھس گئے، مسجد میں اپنی عبادات کیں، اپنے مذہبی تہوار کے گیت بھی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے نشر کیے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔
دوسری جانب حماس کے ہاتھوں مارے جانے کے خوف کے باعث غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جگہ بارودی جیکٹ میں لپٹے جنگلی سور بھیجنے کی تجویز سامنے آگئی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق جنگلی سوروں پر دھماکا خیز مواد نصب کرکے غزہ بھیجنے کی تجویز زیر غور ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق دھماکا خیز مواد باندھ کر سوروں کو حماس کے ٹھکانوں کی جانب بھیجا جائے گا۔