• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

ژانگ جن--- فائل فوٹو
ژانگ جن--- فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں چینی مستقل مندوب نے غزہ میں جنگ بندی کی یو این قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

چینی مستقل مندوب ژانگ جن نے کہا کہ چین شہریوں کے خلاف ہونے والے تمام حملوں کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے، فلسطین اسرائیل تنازع پر دہرا معیار اور منافقت ایک بار پھر دیکھی گئی ہے۔

چینی مندوب کا کہنا ہے کہ غزہ معاملے پر انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے خوبصورت سلوگنز کے نئے مطالب ہو جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک کو جنگ بندی جیسی بنیادی بات کڑوی گولی لگتی ہے۔

واضح رہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں منگل کو غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید