• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں نئی جنگ بندی کی قطر اور مصر کی کوششیں، حملے رکنے تک بات نہیں کرینگے، حماس

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ میں نئی جنگ بندی کی قطر اور مصر کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے رُکنے تک یرغمالیوں سے متعلق بات چیت نہیں کریں گے۔ 

حماس نے مزید کہا کہ حملے رُکنے تک یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت نہ ہونے کے مؤقف پر قائم ہیں۔ 

حماس کے مطابق بات چیت کی کوششوں میں شامل تمام ثالثوں تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔ 

اس سلسلے میں عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی آج غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا بیان دیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں نئی جنگ بندی پر بات چیت کیلیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گذشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید