برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون غزہ مذاکرات کے لیے پیرس اور روم کا دورہ کررہے ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق ڈیوڈ کیمرون آج فرانس کے صدر میکرون اور اطالوی وزیراعظم میلونی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں غزہ میں تشویشناک انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
برطانوی حکومت کے مطابق ڈیوڈ کیمرون پائیدار جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ کیمرون غزہ میں جان بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے بہتر یورپی ہم آہنگی پر زور دیں گے۔