فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ کے العودہ اسپتال کی صورتحال پر کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال کو فوجی بیرک میں تبدیل کر دیا ہے۔
اسرائیلی فورسزنے العودہ اسپتال میں 240 افراد کو حراست میں لیا ہے، جس میں طبی عملے کے 40 ارکان اور 80 مریض شامل ہیں۔
جبکہ اسرائیلی فوج نے اسپتال میں پناہ لینے والے 120 بے گھر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کےغزہ میں رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں 200 زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 19 ہزار 600 سے بڑھ گئی۔