• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ کیمرون لارڈ احمد کے ہمراہ رواں ہفتے اردن اور مصر کا دورہ کریں گے

لوٹن (نمائندہ جنگ)برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے رواں ہفتے مشرق وسطیٰ کادورہ کررہے ہیں۔ان کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے لیے برطانوی وزیرمملکت لارڈ احمد ہوں گے۔ دونوں عہدیداراردن اور مصر جائیں گے،جہاں وہ ایک پائیدار جنگ بندی کی فوری ضرورت کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیل پر راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے مصری اوراردنی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ غزہ کے لیے بھیجی جانے والی جان بچانے والی برطانوی امداد کی ترسیل کاجائزہ لینے کے لیے مصرغزہ سرحد کے قریب العریش کا دورہ کریں گے۔قبل ازیں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے کھولے گئے کریم شالوم کراسنگ کو بدستور کھلا رکھنے کے لیے اسرائیلی حکام سے با ت کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ امداد اور ایندھن زیادہ سے زیادہ راستوں سے غزہ تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس تنازع کو ایک لمحے کے لیے ضرورت سے زیادہ دیر تک جاری نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جنگ بندی کے کام کرنے کے لیے اسے پائیدار ہونے کی ضرورت ہے۔اگر اسرائیل اب بھی غزہ میں راکٹوں اور دہشت گردی کے ہتھکنڈوں سے حماس کا سامنا کر رہا ہے تو نہ صرف جنگ بندی پائیدار نہیں ہو گی بلکہ طویل مدت میں دو ریاستی حل بھی ممکن نہیں ہو گا۔

یورپ سے سے مزید