• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انروا پر پابندی کا اسرائیلی فیصلہ مسترد کرتے ہیں، ترجمان فلسطینی صدر

بیت المقدس( نیوزڈیسک)فلسطین کے ایوانِ صدر نے اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی سے متعلق اسرائیلی ووٹ کو مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی ایوانِ صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یو این ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا پر اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ انروا پر پابندی کی اجازت نہیں دیں گے، نام نہاد پارلیمنٹ کا ووٹ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل فاشسٹ ریاست بن چکا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے انروا پر پابندی پر امریکہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ برطانیہ نے بھی اسرائیلی پابندی کو غلط قرار دیا ہے۔ 
یورپ سے سے مزید