میڈرڈ (نیوزڈیسک) اسپین میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہونے حادثات میں اب تک 62افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی اسپین کے شہر ویلنسیا سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران اور سیلاب کے بعد ہونے والے حادثات میں اب تک 62افراد کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے جبکہ متعدد لوگ اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سڑکوں کی تباہ حالی اور بندش کے باعث لوگوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔