لندن (نمائندہ جنگ ) اردو تحریک عالمی یو کے کا اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ تنظیم کی صدر و منتظم اعلی قمر مرتضٰی قریشی ،مہمان خصوصی ممتاز شاعر عقیل دانش ،فرحانہ غزالی، سابق میئر کونسلر ارشد محمود ڈار ، پروفیسر ارشاد محمد خان،پروفیسر شاہد اقبال نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز ڈاکٹر کامران رعد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حمد باری تعالٰی بزرگ شاعر محمود علی محمود اور نعت رسول مقبول ﷺ حاجی قربان اور قیصر محمود نے پیش کی۔ پروفیسر شاہد اقبال نے اپنی نظم میرا کشمیر پیش کی، قمر مرتضٰی قریشی نے اپنا کلام پیش کیا۔پاکستان کمیونٹی سنٹر ولزڈن گرین کے منتظم ارشد محمود ڈار نے اپنے خطاب میں اردو ادب کی ترقی کیلئے قمر مرتضٰی قریشی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر شعرا محمد جہانگیر ، قیصر محمود ، آفتاب احمد، حاجی قربان، منزہ شاہ ، کامران زبیر کامی ، اسلم رشید اسلم ، فرحانہ غزالی ،پروفیسر ارشاد محمد خان ،ڈاکٹر کامران رعد اور مہمان خصوصی عقیل دانش نے اپنے کلام سنانے،طعام کا انتظام فرحانہ غزالی اورقمر مرتضٰی قریشی نے کیا ، دلشاد، اعجاز شیخ اوراصغر نے بھی شرکت کی۔