مانچسٹر(نیوز ڈیسک)مانچسٹر کے علاقے پرسیٹوچ میں واقع مسجد بلال کو مشکوک خط موصول ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔اس معاملے سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق واقعے کا دہشت گردی سے تعلق ہے یا نہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے اس سے قبل رواں ماہ برطانیہ میں مسجد جلانے کی دھمکی آمیز پوسٹ پر 43سالہ شخص کو مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات کے تحت 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔