• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور حق خود ارادیت دیا جائے، مقررین، پاکستانی سفارتخانہ ناروے میں سیمینار

اوسلو (ناصر اکبر) یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ ناروے کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈیجیٹل تلاوت قرآن پاک سےکیاگیا۔سیمینار میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، مسٹر لارس رائز کے ریمارکس سابق ایم پی کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی ماہ نور بیگ، کونسلر، سوشلسٹ لیفٹ پارٹی سردار علی شاہنواز خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کشمیری اسکینڈے نیوین کونسل محترمہ ایوا ماریا بیکیلنڈ ایرکسن، صحافی،مصنف اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ویلفیئر کمیونٹی کونسلر آصف حمید نے سر انجام دئیے مقررین نے کہا کہ 27اکتوبر کے دن پوری دنیا میں کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والے پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ 27اکتوبر 1947کو بھارتی مسلح افواج کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر پر عوام کی خواہشات کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرنے کے اظہار کیلئے ہر سال کشمیریوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستانیوں کی طرف سے یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ مقررین کا کہناتھاکہ کشمیریوں کے جو حقوق ہیں وہ ان کو د یئے جائیںاور ان پر ظلم و ستم بند کیا جائے اور ااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔تقریب میں سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر رابیل مصطفیٰ سومرو ،پیپلز پارٹی ناروےکے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرورگجر ،چوہدری اظہر اقبال رندھیر ،شیخ طارق محمود،اطہر علی، راجہ عاشق حسین جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر ناروے چوہدری رفاقت علی مسلم لیگ ن کےچیئرمین نذیر خالد صدر شاہد تنویر سینئریاستدان عامر جاوید شیخ جماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی بخاری پی ٹی آئی ناروے کےسینئر نائب صدر ملک حمزہ سلطان چوہدری عبدالحمید صدر پاک ناروے فورم مہر محمد عباس آف مہمند چک راجہ عاشق حسین ،چوہدری وسیم شہزاد ملک پرویز اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرجماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی بخاری نے نے ملک پاکستان کی ترقی اور کشمیراور فلسطین کیلئے بھی دعا کروائی۔
یورپ سے سے مزید