• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلومیں ٹرام پٹری سے اترکر دکان میں گھس گئی

اوسلو(نمائندہ جنگ)ناروے کےدارالحکومت اوسلو شہر میں ٹرام حادثے کاشکار ہوگئی۔ ٹرام سٹورگاتا کے چوراہے پر پٹڑی سے اترنے کے بعد دکان کے اندر جا ٹکرائی۔ حادثے کے باعث علاقے میں زوردار آواز اور افراتفری دیکھنے میں آئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد لوگ افراتفری کا شکار ہو گئے اوسلو میں ایپل ہاؤس میں ٹرام کے ٹکرانے سے کم از کم چار افراد زخمی ہوئے اور دکان کی شیشے کی دیوار ٹوٹ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرام میں 20افراد سوار تھے۔ٹرام ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
یورپ سے سے مزید