برازیلیہ(نیوز ڈیسک)برازیل میں فٹبال میچ میں تماشائیوں کے جھگڑے کے بعد ایک تماشائی کو زندہ جلادیا گیا۔برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مداح مقامی فٹبال کلب كروزيرو اور ایتھلیٹیکو پرانانس کا لیگ میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کروزریو کے حامیوں پر ان کی حریف ٹیم کے مداحوں نے حملہ کیا۔حریف گروپ نے کروزریو کے مداحوں کی بس پر آتش گیر مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، اس کے علاوہ گھر میں تیار کیے گئے بموں اور کِیلوں کا بھی استعمال کیا گیا، تاکہ بس کے ٹائر پھٹ جائیں اور وہ رک جائیں۔واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر دل دہلادینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کروزریو کے زخمی مداحوں کے پاس پہنچنے کے دوران ویڈیو بنا رہے تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک مداح زندہ جل گیا، جبکہ کئی دیگر سر پر لوہے کی سلاخوں سے مارے جانے کے باعث زخمی ہوگئے۔