• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، ہلاک فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 144 ہو گئی، 7 اکتوبر سے اب تک حماس کے ہاتھوں 477 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس نے درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں، ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کر دیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں میں 5 فوجی ہلاک ہوئے، جنوبی و شمالی غزہ میں 44 فوجی زخمی ہوئے، جن میں 10 فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید