• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی بڑھنے کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا، جبکہ سردی میں اضافے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کاامکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48فیصد ہے، اس وقت ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کراچی کادرجہ حرارت مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق کراچی میں فضا کا معیارغیرصحت بخش ہے، دنیاکے آلودہ شہروں کی فہرست میں کراچی 11ہویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 165پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کراچی کے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

اہم خبریں سے مزید