• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپ، 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلسطینی مزاحمت کاروں سے ہفتے کو جھڑپ میں اسرائیل کے 13 فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کو غزہ میں ہلاک ہونے والے اپنے مزید 8 فوجیوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویک اینڈ پر غزہ میں حماس سے جھڑپ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

اسرائیل میں مظاہرہ، یر غمالیوں کی رہائی کیلئے ڈیل کا مطالبہ

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ڈیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 1 اور صحافی شہید

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ایک اور صحافی شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بم باری میں صحافی احمد جمال المدون شہید ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بم باری میں 50 سے زائد میڈیا دفاتر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

غزہ میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل بم باری سے 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ غزہ میں موجود 5 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔

اسرائیل نے حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، حسن الاطرش پر حماس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید