غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث اسرائیل کے شہر بیت لحم میں کرسمس کی خوشیاں ماند پڑنے لگیں۔
بیت لحم کی مسیحی برادری بھی دلگرفتہ ہے اور انکا کہنا ہے کہ نہ بچے اور ہی نہ بڑے، کوئی جشن منانے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں فلسطینی پرچم تھامے شہریوں نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے شاپنگ سینٹر کے باہر نعرے لگائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا ''بیت لحم میں کرسمس نہیں'' جب آپ شاپنگ کر رہے ہیں، تو غزہ میں بم گر رہے ہیں درج تھے۔