کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد کے سابق سیکٹر انچارج اختر حسین نعیمی ، انٹر بورڈ کے تنظیمی ذمہ دار ارسلان حسین نے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کرنے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں روشن ہے ، بے باک اور نڈر قیادت ہی کراچی کے مسائل حل کرسکتی ہے،روشنیوں کا شہر ماضی کے حکمرانوں کی کارستانیوں کے باعث گندگی اور مسائل کا ڈھیر بن چکا ہے،شہر کے نوجوانوں کو غلط نعروں میں الجھا کر انہیں استعمال کیا گیا ہے،مگر اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ کراچی کا نوجوان فنکشنل لیگ سے وابستہ ہوچکا ہے،انہوں نے فنکشنل لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ عام انتخابات میں جی ڈی اے کے امیدواروںکو کامیاب کرنے کے لیے گھر گھر رابطہ مہم شروع کی جائے، انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کی الیکشن میں دھاندلی کا نوٹس لے اور انتخابات ہونے تک ان کے اختیارات ختم کرے ۔