اسلام آباد (صالح ظافر)نئی دہلی کی سنہری مسجد کو شہید کئے جانے کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
نئی دہلی کی حکومت نے دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے حاصل کردہ سفارشات کے حوالے سے دارلحکومت میں قائم تاریخی مسجد کو شہید کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے تاکہ ٹریفک میں رکاوٹیں دور کی جاسکیں۔
اس حوال سے جمعیت علمائے ہند کے صدر، مولانا محمود اسد مدنی، نے وزیر اعظم مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو ایک خط میں خدشات کا اظہارکرتے ہوئے "مشترکہ ثقافتی ورثے" کو نقصان کے حوالے سے خدشات کو نمایاں کیا ہے ۔
لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ مسجد 200سال پہلے بنائی گئی تھی، جس میں لاہور کی اینٹیں استعمال ہوئی تھیں ۔
2009 میں مسجد کو تاریخی اہمیت دی گئی تھی ۔سنہری باغ مسجد صرف ایک مسجد نہں ں ہے، بلکہ یہ ایک تاریخی حرمت کی حامل مسجد ہے ۔