• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: بدترین ٹریفک جام، ایک اور خاتون کی ایمبولینس میں ڈلیوری

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار)دادو میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے مزید ایک خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا جبکہ ایک ہفتہ قبل اسی سڑک پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایک خاتون نے چنگچی رکشا میں بچے کو جنم دیا تھا۔گذشتہ روز پاٹ شریف کے قریب واقع گاؤں بہرام چانڈیو کے مقام پر رہنے والی خاتون تسلیم زوجہ جنسار چانڈیو کو ورثا ڈلیوری کیلئے ایمبولینس میں دادو لارہے تھے کہ عین بیچ شہر میں بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمبولینس ٹریفک میں پھنس گئی اور زیادہ دیر ہونے کی وجہ سے خاتون نے پریس کلب کے سامنے واقع کچہری روڈ پر گاڑی کے اندر بچے کو جنم دیا۔ یاد رہے کہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور گڑھے پڑجانے کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب انتظامیہ لاتعلق بنی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید