کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ۔ محمد فاروق کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 11 فروری 2022 کو سندھ اسمبلی نے ʼʼSindh Students Union Actʼʼ منظور کیا تھا۔