• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پشاور (این این آئی) اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے دوبارہ نوٹس کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹسز جاری کرنے کا مقصد وزیر اعلی کو ہراساں کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن نوٹسز کے ذریعے وزیر اعلی کے سر پر تلوار لٹکانا چاہتا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلی اورصوبائی حلقہ 113سے منتخب رکن اسمبلی ہے۔درخواست کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے اثاثوں اور گوشواروں سے متعلق تمام ریکارڈ الیکشن سے پہلے متعلقہ حکام کے پاس جمع کروایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال کے بعد درخواست گزار کو اہل قرار دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید