کراچی (اسد ابن حسن) فیصل آباد کی عدالت نے یونان کشتی حادثہ کیس میں گرفتار ایف آئی اے کے 9اہلکاروں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف مقدمہ خارج کر دیا۔ جج نے ملزمان کے وکلاء اور ایف ائی اے کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد امیگریشن میں 2023 میں تعینات انسپکٹر کاشف زبیر اور سب انسپکٹر شاہد فراز اور سات کانسٹیبلز کو انسانی اسمگلرز سے روابط رکھنے اور انکی سہولت کاری کرنے اور اس کے عوض کثیر پیسے وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تمام ملزمان کو مجسٹریٹ اجمل بھٹی کی عدالت میں مزید ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔ جج نے ملزمان کے وکلاء اور ایف ائی اے کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے 38 ایف آئی افسران کو بھی ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا اور وہ سروس ٹریبونل میں درخواست دائر کر رہے ہیں اور ان کے بحال ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔