• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلر نثار احمد ججہ 10 سال بعد گرفتار، ایف آئی اے کی تفتیش شروع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سمندر کے راستےشہریوں کو لیبیا بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر نثار احمد ججہ کو ایف آئی اے اسلام آباد زون نے گرفتار کر لیا ،ملزم کو 3روزہ انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے ،گزشتہ 10 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا تھا ، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید