• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، سارہ شریف کے والد پر جیل میں قاتلانہ حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش

لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز) برطانیہ میں اپنی 10 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بیٹی سارہ شریف کو قتل کرنے والے مجرم عرفان شریف پر جیل میں قاتانہ حملہ ہوا ہے، برطانوی حکام کے مطابق حملے میں ان کی گردن اور چہرے پر زخم آئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق 43 سالہ عرفان شریف پر نئے سال کے دن ایچ ایم پی بلمارش جیل میں دو قیدیوں نے حملہ کیا جہاں وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ٹین کے ڈبے کے ڈھکن کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ یہ منصوبہ بندی کے تحت ہونے والا حملہ تھا اور انہوں نے وقتی طور پر استعمال ہونے والا ہتھیار استعمال کیا جو ٹیونا کے ڈبے کے ڈھکن سے بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید