• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں جعلسازی کا کیس سامنے آ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسلام آ باد کے سرکاری ہسپتال فیڈرل گو رنمنٹ پولی کلینک میں جعلسازی کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے جعلسازی کی مرتکب سپلائر فرم کو پانچ سال کیلئے بلیک لسٹ کردیا ہے۔ایف آئی اے نے نجی فرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی فرم گلوبل ٹر یڈنگ انٹر پرائزز کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک پروفیسر ڈاکٹر شہزاد منیر نے نو آئٹمز کی سپلائی کا ٹھیکہ ایوارڈ کیا۔ ان میں سے ایک آئٹم آرتھو پلاسٹ ( Orthoplast) ہے۔یہ پلاسٹر ہےجوفریکچر کے مریضوں کو لگایا جا تا ہے۔مذکورہ فرم نے 8ہزار پلاسٹرز سپلائی کئے۔ جس مینو فیکچرنگ کمپنی کے نام سے یہ سپلائی کئے گئے اس نے ڈرگ انسپکٹر اسلام آ باد کے خط کے جواب میں سیمپل چیک کیا اور انسپکشن کے بعد بتایا کہ یہ جینوئن نہیں ہیں اور نہ ہی گلوبل ٹر یڈنگ انٹر پرائزز ان کی مجاز ڈیلر فرم ہے۔انسپکٹر آف ڈرگز اسلام آباد گل زیب خان نے ایف آئی اے کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی جس پر ایف آئی اے کرائم سر کل اسلام آباد نے زیر دفعہ 109PPC۔23\27ڈرگز ایکٹ 1976اورڈریپ ایکٹ2012 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید