• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا خصوصی انٹرویو ”جیونیوز“ پر آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ اُڑان پاکستان کیا ہے، بیرونی قرضوں میں ڈوبی ”اُڑان“ کتنی پائیدار ہوگی، سی پیک فیز ٹو شروع کیوں نہیں ہوپارہا، چین کے سیکورٹی خدشات کس حد تک دور ہوسکے، کیا امریکی بیانات کا مبینہ نشانہ سی پیک بھی ہے، ٹرمپ کی آمد سے پاک چین تعلقات پر کیا اثرات ہوں گے اور حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں کامیابی کے کتنے امکانات ہیں؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید