کراچی (این این آئی) مختلف اداروں کے مشترکہ سروے میں کراچی ایئرپورٹ کے بیشتر ہنگامی خارجی دروازے جام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انکشاف ایئرپورٹ پر تعینات مختلف اداروں کے مشترکہ سروے میں ہوا، ویجلنس اسٹاف نے خارجی ہنگامی دروازوں کی ماسٹر چابیاں فراہم کیں جو کسی بھی ہنگامی خارجی دروازے سے میچ نہیں ہوئیں۔اس کے علاوہ کئی دیگر ساخت کے تالے بھی معائنے کے دوران جام پائے گئے۔ ہنگامی حالات میں ایئرپورٹ کے تمام لیول سے مسافروں اور عملے کا انخلا مشکل ٹاسک ہوگا۔