چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کو بلّا پھر چِھن جانے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتیں جانتی ہیں کہ اگر الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے تو 8 فروری کو ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اسی لیے ان کی کوشش ہے کہ بلّا پی ٹی آئی کے پاس ہی نہ رہے، نشان واپس لیا گیا تو 227 نشستیں کس کے پاس جائیں گی؟
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرے، عدلیہ سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذاتِ چھیننے کے واقعات کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے تاریخ کی بدترین پری پول ریگنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج بلّا چھیننے کی کوشش کی گئی، تو کل شیر اور پرسوں تیر بھی چھن سکتا ہے۔