• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی گندم کے محفوظ ذخائر نہ ہونے پر برہم


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے میں گندم کے محفوظ ذخائر کے انتظامات نہ ہونے پر برہم ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ فوڈ سے استفسار کیا کہ محفوظ ذخائر کی استعداد نہیں ہے تو اتنی گندم خریدی کیوں جاتی ہے؟

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری طرف سرفراز بگٹی کراچی پہنچے، جہاں اُنہوں نے فیڈریش آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتے ہیں، ہم معدنیات برآمد کریں گے۔

تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کاروبار کے بہت زیادہ مواقع ہیں، کاروباری افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کےلیے فول پروف سیکیورٹی دے سکتے ہیں، سرمایہ کار ملک کی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کےلیے توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دینا ہوگی، صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاری کی جائے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کےلیے 210 ارب کا ترقیاتی بجٹ ناکافی ہے۔

قومی خبریں سے مزید