کراچی( اسٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کراچی راجا اظہر کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق راجا اظہر کو جھوٹے اور بوگس مقدمات میں قید رکھا گیا تھا، ترجمان کے مطابق راجا اظہر کا جرم پی ٹی آئی کے ساتھ وفادار رہنا یے،حکومتی فسطائیت کے باعث راجا اظہر گزشتہ 5ماہ سے پابند سلاسل رہے۔