• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسپورٹس ایوارڈ یافتگان کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فرحان عیسی، خواجہ مستقیم کے ساتھ گروپ، دوسری جانب ایم نسیم ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
 اسپورٹس ایوارڈ یافتگان کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فرحان عیسی، خواجہ مستقیم کے ساتھ گروپ، دوسری جانب ایم نسیم ایوارڈ وصول کرتے ہوئے 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں عالمی کھیلوں کی واپسی میں میڈیا نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے، کھیل کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم ترین ثابت ہوتے ہیں، جس سے محبت اور یک جہتی میں مدد ملتی ہے، وہ گورنر ہاؤس میں سجاس کے تحت چھٹے سالانہ اسپورٹس ایوارڈ اور راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ملک اس وقت جن مسائل سے دوچار ہےاس میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے ہمیں بھر پور کوشش کرنا ہوگی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر کھیل و پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے آئندہ سال جنوری میں سندھ ایوارڈ کا اجراء کرے گی، جبکہ سندھ گیمز کا انعقاد بھی جنوری میں ہی ہوگا۔

ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ نے کہا کہ ملک کی ترقی اور دیرپا امن کے لئے اسپورٹس کا فروغ ہی اصل کنجی ہے، خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ ملک بھر کی تمام جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں سجاس اپنے کام کے باعث جدا گانہ مقام رکھتی ہے، تقریب سے اصغر عظیم ، محمود ریاض، شاہد ساٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سابق قومی ہاکی کپتان حسیم خان ، زبیر نذیر خان کو گولڈ میڈل اور 50 ہزار روپے ایوراڈ دیا گیا، جبکہ کراٹے پیلئر دلاور خان سنان، مارشل آرٹس کوچ جنت گل، باڈی بلڈر شہزاد قریشی، کپتان ویل چیئر کرکٹ ٹیم محمد ذیشان اور انٹرنیشنل کرکٹر عروب شاہ ،انٹر نیشنل اسٹریٹ چائلڈ فٹبالر محمد شاہ میر، تلوار بازی پیلئر اینڈ کوچ مہوش آفتاب، اسپیشل ایتھلیٹ محمد ابراہیم، تائیکوانڈو پیلئر مہوش زبیری اور سو ئیمر حریم ملک، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم کویوارڈ دیا گیا۔ 

تقریب میں احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، غلام محمد خان، اصغر بلوچ، خالد رحمانی سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید