• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023ء، ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کا راج، کراچی میں 135 افراد قتل

کراچی(این این آئی) سال 2023 میں شہر قائد میں ڈاکووں اوراسٹریٹ کرملز نے ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر135 افراد کوقتل اور 1150سے زائد شہریوں کو زخمی کیا۔

 اعدادو شمارکے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت کے 11 سو سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے 135افراد کو قتل کردیا جبکہ1150سے زائد افراد کو زخمی کیا ہے۔

ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تاجر، دکاندار ،طالب علم ، عالم دین ، سرکاری افسران ، پولیس اہلکار، محنت کشوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری شامل تھے۔

اعداد وشمار کے مطابق سال 2022میں لوٹ مارکی وارداتوں کے دوران مزاحمت پرمسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 118افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سال 2022کے مقابلے میں سال 2023میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پرشہریوں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال 2023کے پہلے مہینے جنوری میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر 15 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، فروری میں مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 11رہی

 مارچ میں مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر10معصوم شہریوں سے چھینے کا حق چھین لیا، اپریل میں بے رحم ڈاکووں کے ہاتھوں 12 شہریوں کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید