دل کا رشتہ ایپ کے ذریعے معمر ترین جوڑے کی شادی ہوگئی۔
70 سالہ بشیر کی بیوی کو فوت ہوئے 20 سال ہو چکے تھے اور ان کے بیٹے کی خواہش تھی کہ والد کی شادی ہو جائے۔
ظہیر نے نہ صرف رشتہ ایپ کے ذریعے 60 سالہ زرینہ بی بی کا اپنے والد کے لیے رشتہ ڈھونڈا بلکہ شادی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔
پاکستان میں تقریباً ہر گھر کو درپیش رشتے کی تلاش کے اہم ترین مسئلہ کو حل کر نے کا بیڑا ʼʼدل کا رشتہ‘‘ ایپ نے اُٹھایا ہے۔ ایپ متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
دل کا رشتہ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔
صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو ا نتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔
صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ اسکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔