سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدکرکے11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ مجاہد روڈ سے پولیس نے دوران گشت زاہد سے5لٹر شراب اور چوک کریم پورہ سے عدنان سے3لٹر شراب، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے مراد علی سے2بوتل شراب، لیاقت سے2بوتل شراب، ندیم سے150گرام چرس، غلام مرتضی سے2بوتل شراب، شاہد سے4لٹرشراب ، عبدالقادر سے2بوتل شراب، بوٹا سے ایک بوتل شراب، اور مصطفی سے ڈیڑھ لٹر شراب اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے طیب سے ایک پستول برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔