بھارت میں دولہا اور باراتی دلہن کے گھر بائیکس پر بیٹھ کر پہنچ گئے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلورو (بنگلور) میں دولہا اور اسکی بارات نے دلہن کے گھر جانے کے لیے ایک غیر عمومی سفر کا طریقہ اختیار کیا۔
بجائے بسوں، کوچز اور کاروں کے انھوں نے اس مقصد کے لیے ای اسکوٹرز استعمال کیے۔
یہ ویڈیو کلپ بنگلورو میں باراتیوں کے بائیک پر سفر کے دوران بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں دولہا میاں نے روایتی لباس اور نوٹوں کے ہار گلے میں پہن رکھا ہے جبکہ باراتی ہنستے گاتے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد نیٹ صارفین نے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا، کچھ تو اس عمل سے کافی متاثر ہوئے تو کچھ نے کہا کہ اس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔