• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے 30 پروازیں منسوخ اور 100 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

دھند کے باعث اسلام آباد کے لیے 9 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جدہ سے اسلام آباد جانے والی بین الاقوامی پرواز پی کے 842 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

اسی طرح دبئی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 234 کو منسوخ کردیا گیا۔ 

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے مختلف شہروں میں جانے والی قومی پروازوں کو بھی شدید دھند کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید