• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، خالد مقبول کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

انتخابی قوانین اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط تحریر کیا ہے۔ 

خط کے متن خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئر کراچی اور ٹاؤن ناظمین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ 

کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ میئر کراچی اور ناظمین کی جانب سے یہ سب سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔

خط کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کا یہ عمل انتخابات 2024 کے نتائج میں ہیرا پھیری کے مترادف ہے۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئر اور ٹاؤن ناظمین عوامی فنڈز کا استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق عوام کا پیسہ اور وسائل کا استعمال ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ انتخابی عمل کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ میئر اور ٹاؤن ناظمین کو ترقیاتی کاموں کے افتتاح سے روکا جائے۔ 

قومی خبریں سے مزید