ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار اننگز میں 7 کھلاڑیوں کے نام کے آگے صفر لگ گیا، یوں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا یہ منفرد کارنامہ بھارت کے نام درج ہوگیا۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں تاریخ رقم ہوگئی، بھارت کے 6 چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ایک بغیر رن بنائے ہی ناٹ آؤٹ رہا۔
بھارتی بیٹر مکیش کمار کوئی رن بنائے بغیر ہی ناٹ آؤٹ میدان چھوڑ گئے۔
جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے پشاسوی جیسوال، شریاس ائیر، روندرا جڈیجا، جسپریت بمرا، محمد سراج اور پراسدکرشنا صفر رن پر پویلین لوٹ گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ یہ پہلا موقع ہے کہ جب ایک ہی اننگز میں ٹیم کے ساتھ کھلاڑی کوئی رن بنائے بغیر ہی کریز چھوڑ گئے۔
بھارتی ٹیم نے 6 ڈکس کے ساتھ ایک اننگز میں سب سے زیادہ صفر لینے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، اس سے قبل صرف 7 مرتبہ ایک اننگز میں 6 پلیئر صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔
جنوبی افریقا سے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے 153 رنز 4 آؤٹ پر اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 153 رنز پر ہی آؤ ہوگئی۔
بھارت کے پانچویں سے دسویں نمبر کے کھلاڑی صرف 12 گیندوں کے فرق سے پویلین لوٹ گئے۔