• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم صدیقی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن وسیم صدیقی کی نماز جنازہ گلفام آباد،100 فٹ روڈ علی گڑھ کالونی میں ادا کردی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیرکراچی محمد اسحاق خان، امیر ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری،امیر ضلع سائٹ غربی عبد الرزاق خان سمیت اہل محلہ، عزیز واقارب و رشتہ داروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ و معصوم وسیم صدیقی کے قتل کی ذمہ داری حکومت و ریاست پرعائد ہوتی ہے۔جماعت اسلامی وسیم شہید کے اہل خانہ و لواحقین کے ساتھ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم شہید کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے اور اس پورے عمل کی تحقیقات کروائی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید